لاک ڈاون نہ کرنیکے فیصلے کو عوام پسند کررہی ہے، عمران اسماعیل
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ بظاہر مکمل لاک ڈاؤن نہ کرنے کا وزیراعظم کا فیصلہ غیرمقبول ہوا لیکن آج قوم عمران خان کے فیصلے کو پسند کررہی ہے۔
حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت سندھ کے عوام میں ساڑھے انیس ارب روپے تقسیم کیے گئے۔
انہوں نے مزید کہاکہ وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان رابطہ ہے، وفاق مشاورت کے ساتھ لاک ڈاؤن میں نرمی چاہتی ہے۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پہلے ہی بتادیاتھامکمل لاک ڈاؤن حل نہیں۔
گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں ساڑھے 19ارب عوام میں تقسیم کیا گیا، لوگوں کو بے روزگارہونے نہیں دیں گے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.